مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی، امریکہ اور سعودی عرب کی عراق میں مشترکہ کارروائی

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں اور عراق میں امریکہ و سعودی عرب کی مشترکہ فوجی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ واشنگٹن اور ریاض کا کہنا ہے کہ عراق میں ایران نواز گروہوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایران کے مطابق اس نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کیے۔
  • پاکستان میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 1.63 روپے اور 1.56 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج پیٹرول 335.81 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 388.38 روپے فی لیٹر میں ملے گا۔
  • عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل اضافہ
  • جاپان میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، متعدد لا پتہ
  • عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کے مشترکہ حملوں کے بعد پاپولر موبلائزیشن فورسز کی آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر ’اچانک حملے کی کوشش‘ کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے، تاہم تمام میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ جبکہ ایران نے اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی، امریکہ اور سعودی عرب کی عراق میں مشترکہ کارروائی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US