24 گھنٹے سے زائد مسلسل پرواز، قنطاس ائیرویز کے طیارے نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

image

آسٹریلیا کی قنطاس ائیرویز کے نئے ایئربس اے350 طیارے نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ طیارے نے میلبرن سے فرانس کے شہر تولوز تک 24 گھنٹے 24 منٹ مسلسل پرواز کرتے ہوئے 14 ہزار 338 میل کا سفر طے کیا۔

ایئربس کے مطابق یہ طیارہ اضافی فیول ٹینک سے لیس ہے اور اسے قنطاس کے "پراجیکٹ سن رائز" کے تحت 2027 سے آسٹریلیا، لندن اور نیویارک کے درمیان نان اسٹاپ پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل سب سے طویل نان اسٹاپ کمرشل پرواز کا ریکارڈ 2005 میں بوئنگ 777-200LR کے پاس تھا، جس نے 22 گھنٹے 22 منٹ تک پرواز کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US