53 سال بعد بوتل میں بند پیغام اپنے منزل تک پہنچ گیا

image

امریکی ریاست نیو جرسی میں صفائی کے دوران ایک شخص کو 53 سال پرانی بوتل میں بند پیغام ملا جسے 1973 میں 9 سالہ لوری بلیئر نے سمندر میں چھوڑا تھا۔ پیغام میں لکھا تھا کہ بوتل ملنے پر اسے اس کے گھر واپس بھیج دیا جائے۔

بوتل ملنے والے جان کیوٹرمین نے سوشل میڈیا کی مدد سے لوری بلیئر کے اہلِ خانہ کو تلاش کیا جہاں معلوم ہوا کہ لوری کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہو چکا ہے۔

بعد ازاں یہ تاریخی پیغام ان کی بہن ایلیسین اسپنسر کو بھیج دیا گیا جنہوں نے اسے یادگار کے طور پر فریم کر کے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US