ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے ایرانی محکمۂ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح جزیرہ قشم پر امریکی حملوں میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ایران کی جانب سے پانچ میزائل داغے گئے تھے جنھیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
ایران میں امریکی حملے سے تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع، اردن کا پانچ ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ