116 سال بعد دادا کی لی ہوئی لائبریری کی کتابیں واپس، برطانوی شہری کی ایمانداری نے دل جیت لیے

image

برطانیہ میں ایک شخص نے 116 برس قبل اپنے دادا کی جانب سے لائبریری سے لی گئی دو کتابیں واپس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

کونوی لائبریریز کے مطابق مسٹر او سلیوان حال ہی میں لینروسٹ لائبریری آئے اور وہ دو کتابیں واپس کیں جو ان کے دادا والٹر گرفتھ اوون نے 1910 میں اُس وقت کی Llanrwst Public Library and Reading Room سے حاصل کی تھیں۔

لائبریری حکام کے مطابق والٹر گرفتھ اوون نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دیں جبکہ دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ کونوی میں تعینات رہے۔

لائبریری کے عملے نے اس غیرمعمولی واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 116 سال پرانی کتابوں کو دوبارہ وصول کرنا اور اس خاندان کی دلچسپ داستان کا حصہ بننا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔

یہ منفرد واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے پوتے کی ایمانداری اور اپنے دادا کی امانت واپس کرنے کے جذبے کو خوب سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US