صرف ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز کھا کر برطانوی شہری نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

image

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نیتھن ڈیوس نے صرف ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز (فِش اسٹکس) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیتھن ڈیوس نے حال ہی میں ٹی وی گیم شو دی 1% کلب میں 130 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم جیتی تھی۔ شو کے دوران انہوں نے اپنے اگلے ہدف کے طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ فِش فنگرز کھانے کا ریکارڈ وہ آسانی سے بنا سکتے ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل بھی غیر روایتی کھانے سے متعلق چیلنجز آزما چکے ہیں۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد نیتھن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانا باعثِ فخر ہے، اگرچہ یہ کچھ عجیب ضرور ہے کہ یہ ریکارڈ فِش فنگرز کھانے سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فِش فنگرز کو کچھ دیر مزید ٹھنڈا ہونے دیتے تو شاید وہ اس سے بھی زیادہ کھا سکتے تھے، تاہم وہ اپنی کامیابی پر خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US