پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گڈ گورننس اور نئے صوبوں سے متعلق حالیہ بیان پر سوالات پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ گڈ گورننس پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ موضوع ہے اور ملک کو درپیش متعدد مسائل کا حل مؤثر حکمرانی اور بہتر انتظامی نظام سے جڑا ہوا ہے۔ تاہم گڈ گورننس کیسے لانی ہے، کون سی اصلاحات کرنی ہیں اور کس سمت جانا ہے، یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں نے کرنا ہے۔
- وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر سوال، گڈ گورننس اور نئے صوبوں پر فیصلہ عوام اور سیاسی قیادت نے کرنا ہے: فوج کے ترجمان
- دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے: پاکستانی فوج کے ترجمان
- ٹرمپ کا بورڈ آف پیس منصوبے کا اعلان، حماس غیر مسلح ہونے پر راضی
- ایرانی فوج کا کویت میں ڈرونز کے ذریعے امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں حادثے کے بعد 34 لاشیں نکال لی گئیں: مینیجر آپریشنز پی ڈی ایم اے
- جیسے جیسے غیر مسلح ہونے کا عمل مکمل ہو گا، اسرائیلی افواج غزہ سے واپس چلی جائیں گی: ٹرمپ
- اگر اسرائیل غزہ سے نہیں نکلا تو ٹرمپ کو 'بہت مایوسی' ہو گی: امریکی عہدیدار
ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی کی ضرورت ہے اور ہم برسوں سے اس کی نشاندہی کر رہے ہیں: فوج کے ترجمان