’حقیقت جلد سامنے آئے گی‘: اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل

image

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم شخص کو مخاطب کرتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے اور اسے اپنی 'آخری اسٹوری' قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں حمزہ نے ایک شخص کو 'ڈسکو کوٹ والے انکل' کہہ کر مخاطب کیا اور اس پر بے ایمانی کے شدید الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کے اعمال بالآخر اس کے کردار اور ظاہری شخصیت سے ظاہر ہو جاتے ہیں اور ظاہری شکل و صورت یا کاسمیٹک ٹریٹمنٹس اور انجیکشنز کے استعمال سے غلط اعمال کے نتائج کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل تبدیلی ظاہری شکل بدلنے سے نہیں بلکہ اپنے اعمال درست کرنے سے آتی ہے۔

پیغام کے اختتام پر حمزہ نے جھوٹے بیانیے بنانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حقیقت جلد سامنے آ جائے گی اور مذکورہ شخص کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اس شخص کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے تصاویر سامنے آئیں گی تو سب کو اصل حقیقت کا علم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ حمزہ نے اپنے اس سخت پیغام میں کسی کا نام نہیں لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US