بیٹنگ کی ناکامیوں کا حل: پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے مائیک اسمتھ سے بطور بیٹنگ کوچ معاہدہ

image

قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل بیٹنگ ناکامیوں سے پریشان پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مائیک اسمتھ کے ساتھ ایک معاہدہ طے کرلیا ہے، جو دورہ انگلینڈ سے بیٹنگ کوچ کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

لیول 4 بیٹنگ کوچ اسمتھ کے پاس ٹی 20 کرکٹ میں فرنچائز ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ موجود ہے، خاص طور پر وہ پاکستان سپر لیگ میں مختلف فرنچائزز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے لیے حقیقی بیٹنگ مسائل گزشتہ دو سے تین سال سے بالخصوص ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ رہے ہیں۔

پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے پی سی بی کے اشتہار پر درخواست دینے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد اسمتھ کے ساتھ زبانی معاہدہ طے پا گیا تھا۔

توقع ہے کہ اسمتھ کو رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کا گرین سگنل دے دیا جائے گا، جہاں 19 اگست سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز مقرر ہے۔

مائیک اسمتھ قومی سلیکٹر اسد شفیق کی جگہ لیں گے، جو عبوری بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کررہے ہیں اور اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔ سابق پاکستانی بیٹر اسد شفیق اپریل 2026 سے ٹیم کے عبوری بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US