مشکل وقت میں سب سے پہلے پاکستانی میرا ساتھ دیتے ہیں"، راکھی ساونت جذباتی ہوگئیں

image

"پاکستانی مجھے بے حد محبت دیتے ہیں۔ جب بھی میں کسی مشکل میں ہوتی ہوں، سب سے پہلے پاکستانی میری مدد کے لیے سامنے آتے ہیں۔ کئی بار مجھے بخار ہوا لیکن بھارت سے کوئی نہیں آیا، جبکہ پاکستانی مداح مجھے اسپتال لے گئے اور میرا خیال رکھا۔ میں جانتی ہوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ مجھے عزت، محبت اور ساتھ دیا ہے۔"

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا شخصیت راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستانی مداحوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ مشکل وقت میں انہیں جس محبت اور تعاون کا سامنا ہوا، وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

راکھی ساونت نے بتایا کہ زندگی کے کئی کٹھن مراحل میں پاکستانی مداحوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کے مطابق جب بھی انہیں صحت یا دیگر مسائل کا سامنا ہوا، پاکستانیوں نے ہر ممکن مدد کی اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین سے محروم افراد کے لیے دوسروں کی محبت اور حوصلہ بہت اہم ہوتا ہے، اسی لیے وہ ان لوگوں کی قدر کرتی ہیں جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی اپنی جگہ، لیکن عوامی محبت کو ان اختلافات سے الگ دیکھنا چاہیے۔

راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کئی پاکستانی صارفین نے ان کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کی گنجائش ہمیشہ موجود رہنی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US