میرے بڑے بھائی سنجو بابا، سلمان خان کا سنجے دت کے نام محبت بھرا پیغام وائرل

image

سنجو بابا ہمیشہ سنجو بابا ہی رہیں گے۔ وہ صرف ہمارے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بھی بہترین والد ہیں۔ میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور یسوع مسیح ہمیشہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آپ کے لیے میرے دل میں ہمیشہ محبت اور احترام رہے گا۔ آئی لو یو بابا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے دیرینہ دوست سنجے دت کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر سنجے دت کے ساتھ حالیہ ملاقات کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں اداکار ایک دوسرے کو گلے لگا کر اپنی مضبوط دوستی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں سنجے دت کو نہ صرف اپنا بڑا بھائی قرار دیا بلکہ ان کی صحت، خوشی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔ دونوں اداکاروں کے درمیان برسوں پر محیط دوستی ایک بار پھر ان تصاویر اور جذباتی الفاظ کے ذریعے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US