لنکا پریمیئر لیگ: شاہین آفریدی ایک بار پھر کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے

image

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔ فرنچائز نے پلے آف مرحلے کے لیے شاہین کی خدمات دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔

کینڈی رائلز نے پاکستان کے خوشدل شاہ اور حسن نواز کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ تینوں کھلاڑی معین علی، صدیق اللہ اٹل اور برینڈن میک مولن کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مقابلوں کا آغاز 5 اگست سے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں کینڈی رائلز ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US