تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسان اللہ محسود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
چیمپئن شپ کے فائنل میں احسان اللہ محسود نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل انہوں نے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کے حریف کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد احسان اللہ محسود نے کہا کہ وہ کامیابی پر عوام کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے شکر گزار ہیں اور یہ گولڈ میڈل پوری پاکستانی قوم کے نام کرتے ہیں۔