پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کرکٹرز کے ماہانہ اعزازیے میں اضافہ

image

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پلیئر سپورٹ پروگرام کے تحت قومی بلائنڈ کرکٹرز کے ماہانہ اعزازیے میں مہنگائی کے پیشِ نظر اضافہ کردیا ہے۔

پی بی سی سی کے مطابق جولائی سے دسمبر 2026 تک 18 قومی بلائنڈ کرکٹرز کو نئے ماہانہ اعزازیہ کے تحت نوازا جائے گا۔

نئی ترمیم کے مطابق کیٹیگری اے کے کھلاڑیوں کا ماہانہ اعزازیہ بڑھا کر 32 ہزار روپے، کیٹیگری بی کے کھلاڑیوں کا 26 ہزار روپے، جبکہ کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کا ماہانہ اعزازیہ 22 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے تمام منتخب کھلاڑیوں کو اس موقع پر مبارکباد دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US