فوزیہ ہیمانی نے ایک بار پھر آئرن مین چیلنج جیت لیا

image

کینیڈا میں مقیم پاکستانی ایتھلیٹ فوزیہ ہیمانی نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ فل آئرن مین ٹرائیتھلون چیلنج کامیابی سے مکمل کر لیا۔

اوٹاوا میں ہونے والے آئرن مین مقابلے میں فوزیہ ہیمانی نے شاندار فٹنس اور بھرپور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ دشوار چیلنج 15 گھنٹے، 22 منٹ اور 35 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ انہوں نے 3.8 کلومیٹر سوئمنگ 1 گھنٹہ 45 منٹ، 180 کلومیٹر سائیکلنگ 7 گھنٹے 7 منٹ اور 42.2 کلومیٹر میراتھون 6 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی۔

آئرن مین کو دنیا کے مشکل ترین انڈیورنس اسپورٹس مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ فوزیہ ہیمانی اس سے قبل 2021، 2024 اور 2025 میں بھی فل آئرن مین چیلنج مکمل کر چکی ہیں، جبکہ وہ پانچ مرتبہ ہاف آئرن مین چیلنج بھی کامیابی سے مکمل کر چکی ہیں، جس سے انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US