قومی خواتین کرکٹر عائشہ ظفر نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے ٹیم میں مختلف انرجی آتی ہے، اگرچہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اتنا تجربہ نہیں ہوتا لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی رہنمائی کرتی رہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو میچز میں 170 سے زائد رنز بنائے جو ایک اچھی چیز ہے اور اس سیریز سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، تاہم پھر بھی ہمیں ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں پلان یہی تھا کہ آخر تک اننگز کو لے کر جانا ہے اور میچ فنش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری میچ جیتنے کی خوشی ہے لیکن اگر ہم سیریز جیت کر جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔