چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاوید آفریدی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کی جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے، آمین۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US