یومِ استحصالِ کشمیر: اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے تحت ریلی، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

image

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈویژن اسپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ نے کی۔ ریلی اے پی ایس ماڈل ٹاؤن سے شروع ہو کر ہاکی گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران، ملازمین اور ڈی ایس او قصور اظہر محمود سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور ڈویژن اسپورٹس آفیسر طارق خانزادہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور وہاں کے عوام پر مظالم کی انتہا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور اس کا لاینفک حصہ ہے، اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US