سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ: ملتان ماورکس، گجرات ٹھنڈر اور فیصل آباد ہاکس کی فاتحانہ پیش قدمی

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ ٹی ٹونٹی کے مقابلے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں جاری ہیں، جہاں مختلف ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔

ملتان ڈویژن میں کھیلے گئے میچ میں ملتان ماورکس نے راؤ عرفان کی شاندار سنچری (100 رنز) کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 214 رنز بنائے، جواب میں گوجرانوالہ سٹیگس کی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ملتان ماورکس نے یہ میچ 65 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مقابلے میں گجرات ٹھنڈر نے ڈی جی خان ٹائٹنز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی جی خان کی ٹیم 19 اوورز میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کا ہدف گجرات ٹھنڈر نے محمد حیات کے 45 رنز کی مدد سے 15ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں کھیلے گئے ان میچز میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ادھر بہاولپور ڈویژن میں ہونے والے ایک اور سنسنی خیز میچ میں فیصل آباد ہاکس نے پنڈی پینتھرز کو 4 وکٹوں سے مات دی۔ پنڈی پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 142 رنز بنائے، جسے فیصل آباد ہاکس نے 19.5 اوورز میں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US