بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ

image

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کے آبائی گھر پر مشتعل افراد نے پیٹرول بموں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گھر کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ اس وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل شکیب الحسن نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ایک ورچوئل میڈیا تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے دسمبر میں وطن واپسی کا اعلان کیا۔

دوسری جانب بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے شیخ حسینہ کے بھارت سے میڈیا سے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US