ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیاء کپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، جس کے تحت ایونٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ اور چائنہ کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور انڈونیشیا کو رکھا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو طے پائے ہیں، جبکہ ایشیاء کپ کا فائنل میچ 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔