نیشنل چیمپئینز کپ: شاداب، شاہین، صائم اور صاحبزادہ فرحان ملتان میں 4 ٹیموں کی قیادت کے لیے تیار

image

نیشنل چیمپئینز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی کرکٹرز ملتان میں رپورٹ کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چار ٹیمیں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلیوز اور پاکستان گولڈ ایونٹ کے آغاز سے قبل دو روز تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ اس ایونٹ میں وائٹ بال کرکٹ کے سرکردہ کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

ٹیموں کی قیادت کے لیے شاداب خان کو پاکستان گرینز، صائم ایوب کو پاکستان وائٹس، صاحبزادہ فرحان کو پاکستان بلیوز اور شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان گولڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نیشنل چیمپئینز کپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے لیے 22 سے 25 کھلاڑیوں کا ایک مضبوط اور باصلاحیت پول تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل کی قومی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US