کیربئین پریمیئر لیگ: قومی کرکٹرز کو 19 اگست سے این او سی ملنے کا امکان

image

کیربئین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کے لیے قومی کرکٹرز کو 19 اگست سے این او سی (این او سی) ملنا شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہونے والے نیشنل چیمپئن شپ کپ کے باعث کرکٹرز کو فوری این او سی جاری نہیں کیے جا رہے۔

سی پی ایل کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کا فائنل 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

لیگ کے لیے صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کا معاہدہ ہوچکا ہے اور یہ تمام کرکٹرز فی الحال نیشنل چیمپئنز کپ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز کپ کے اختتام کے بعد ہی لیگ میں شرکت کرسکیں گے۔

دوسری جانب عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل میں شامل ہیں، تاہم وہ چیمپئنز کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US