پہلے اپنی لیگ، پھر دوسری لیگ، کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو بتا دیا

image

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو ملکی لیگ کو غیر ملکی لیگز پر ترجیح دینے کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اپنی لیگ، پھر دوسری لیگ ہو گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کپتان میچل مارش اور میٹ شارٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے مکمل ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے اور انہیں بی بی ایل کی کمٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میچل مارش اور میٹ شارٹ کا ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی (ایس اے 20) لیگ کے لیے معاہدہ ہوا ہے اور دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ اس لیگ میں شرکت کریں گے۔

بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی، جبکہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 جنوری سے ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑی بی بی ایل کے اختتام پر ہی جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US