فاسٹ بولرز کو رفتار نہیں، فٹنس اور تسلسل پر توجہ دینی چاہیے، عثمان شنواری

image

سابق قومی فاسٹ بولر عثمان شنواری نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے مایوس کیا تاہم دوسرے میچ میں بہترین کم بیک کیا۔ ان کے مطابق ٹیم میں تسلسل برقرار رہے تو نتائج بھی بہتر آئیں گے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کو مشکل قرار دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم موجودہ فارم اور مومینٹم کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

سابق فاسٹ بولر نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بڑے بولرز قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں محدود کرکٹ کھیلنی چاہیے تاکہ رفتار، کیریئر اور فٹنس برقرار رہے اور انجریز سے بھی بچا جا سکے۔

عثمان شنواری نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کو غیرضروری طور پر رفتار سے جوڑ دیا گیا ہے جبکہ محمد عباس نے گزشتہ میچ میں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی رفتار کے چکر میں محمد عباس کے تین سال ضائع ہوئے۔

انہوں نے احسان اللہ کو فٹنس اور ڈسپلن پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پاکستان ٹیم کا کوچ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US