ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے جاپان کو شکست دے دی

image

ایشیئن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن میں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے جاپان کو 34-58 سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس نے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کرلیے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکریٹری محمد ریاض نے کامیابی پر قومی ٹیم کی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد دی اور آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US