پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کے لیے این او سی جاری کردیئے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیئے۔

پی سی بی کے مطابق حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی دیے گئے ہیں۔

محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر، عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر اور اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسپنر نعمان علی کو لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US