نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر آسٹریلیا میں ڈیوڈ وارنر پر جرمانہ عائد

جج کلیر فارنن نے عدالت میں کہا کہ ’میں تسلیم کرتی ہوں کہ وارنر کا دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ اب بھی شراب پی کر گاڑی چلانا ہے۔‘

سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو رواں برس اپریل میں سڈنی میں شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے اعتراف کے بعد 1,500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ گاڑی میں اپنی گاڑی میں ایک انٹرلاک ڈیوائس نصب کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

39 سالہ وارنر کے خون میں شراب کی مقدار قانونی حد سے دو گنا سے زیادہ پائی گئی تھی۔ انھیں ایک تقریب سےاہلِ خانہ کے ہمراہ واپس گھر جاتے ہوئے روکا گیا تھا اور وہبریتھ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے تھے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایسٹر سنڈے کے روز وارنر نے سڑک کنارے قائم پولیس چوکی دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی تھی اور ایک خاتون مسافر کے ساتھ نشست تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔

خیال رہے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور اس وقت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو اپریل میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے ہوئے سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وارنر پر درمیانے درجے کی شراب پی کر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جج نے مزید کیا کہا؟

منگل کے روز ویورلی لوکل کورٹ میں پیش ہونے والے وارنر کو اب اپنی گاڑی میں ایک انٹرلاک ڈیوائس نصب کرنی ہوگی۔ اگر ڈرائیور کے جسم میں شراب موجود ہو تو یہ آلہ اس صورت میں گاڑی سٹارٹ ہونے سے روک دیتا ہے ۔

جج کلیر فارنن نے عدالت میں کہا کہ ’میں تسلیم کرتی ہوں کہ وارنر کا دوبارہ ایسا جرم کرنے کا امکان کم ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ اب بھی شراب پی کر گاڑی چلانا ہے۔‘

جج نے مزید کہا کہ یہ جرم اس لیے بھی زیادہ سنگین تھا کیونکہ گاڑی میں بچے بھی موجود تھے۔

وارنر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کو سزا یافتہ قرار نہ دیا جائے کیونکہ میڈیا کوریج کے باعث انہیں اضافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ڈیوڈ وارنر، جنہوں نے 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، اس وقت فاکس سپورٹس آسٹریلیا کے لیے بطور کمنٹیٹر کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ڈارون میں آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کی تاریخی ٹیسٹ فتح کی کوریج بھی کی تھی۔

getty
Getty Images
یہ وارنر ہی تھے جنھوں نے 2023 میں کرکٹ کی دُنیا کے ایک بڑے اور اہم ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو انڈیا کے خلاف عالمی چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو رواں برس اپنی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی تھی۔

جنوری میں ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے کم از کم تین لاکھ ڈالر کی تنخواہ پر پِک کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد جنوری 2024 میں ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ وارنر ہی تھے جنھوں نے 2023 میں کرکٹ کی دُنیا کے ایک بڑے اور اہم ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو انڈیا کے خلاف عالمی چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US