وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سنیچر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتلقی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر شفاف طریقے سے عملدرآمد کرایا ہے۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہسپتال کے باہر ہجوم جمع کیا گیا، خطرہ پیدا کیا گیا، بیرئیر ہٹائے گئے، ٹک ٹاک بنائی گئی اور صحت کے معاملے پر سیاست کی گئی۔
آج ایک بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، قیدی (عمران خان) کی فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے: عطااللہ تارڑ کا جوابی الزام