پاکستان کرکٹ میں اختلافات اور عدم استحکام ٹیم کی کارکردگی متاثر کر رہا ہے، محمد یوسف

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے، اور یہ تمام صورتحال پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کر رہی ہے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام کا سلسلہ بار بار دہرایا جا رہا ہے۔ ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹتی ہے اور ماضی میں بھی ایسا کئی بار ہو چکا ہے، جس سے ٹیم آگے نہیں بڑھی اور نہ ہی فینز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی اس تمام شور کو ختم کر سکتے ہیں، لہٰذا پاکستان کرکٹ کو بورڈ روم کے بجائے فیلڈ پر فوکس کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں بہترین کارکردگی اور کامیابی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US