امریکی محکمۂ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی سربراہی میں تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے دوران 30 جون تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 417 زخمی ہوئے جبکہ 18 طیارے اور ہیلی کاپٹر اور 30 ڈرون تباہ ہوئے۔
- سعودی عرب کا حوثی حملوں کا ’سختی سے‘ جواب دینے کا عزم، ایران کی تنازع میں کسی بھی کردار کی تردید
- بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آئل ٹینکر ’الگایا‘ میں آگ بھڑک اٹھی اور بالآخر پورا بحری جہاز شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا: پاسداران انقلاب کا دعویٰ
- الگایا کو نشانہ بنائے جانے کا واقعہ ایک ماہ پرانا ہے: امریکی فوج
- ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے ’بے چین‘ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- امریکی صدر کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں، اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کی شرائط پوری ہونے تک تہران امریکہ کے ساتھ کوئی نئی بات چیت نہیں کرے گا: محسن رضائی
- پاکستان میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی گئی۔ چار روپے 42 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر، جبکہ چھ روپے 10 پیسے اضافے سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی
امریکہ کا ایران کے خلاف جنگ میں 18 فوجیوں کی ہلاکت، 18 طیارے و ہیلی کاپٹرز اور 30 ڈرون تباہ ہونے کا اعتراف