وزیر اعظم شہباز شریف نے مکہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے دفاع میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ’مکہ دفاعی اتحاد‘ جارحانہ نہیں تاہم دفاعی وعدوں سے متعلق آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جا سکتیں۔
- مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا: سعودی قیادت والے اتحاد کا دعویٰ
- اقوامِ متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ
- عمان کا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے میں دو ملاح لاپتا ہونے کا دعویٰ، '23 کو بچا لیا گیا'
- خلیج فارس میں حملے تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں پر منفی اثر ڈال رہے ہیں: ترک وزیرِ خارجہ
- بحیرہ احمر میں واقع ینبع بندرگاہ سے سعودی تیل کی لوڈنگ 'معطل'
- پاکستان میں پیٹرول چار روپے 10 پیسے، ڈیزل چھ روپے 41 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا
شہباز شریف کی مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت: مکہ معاہدہ جارحانہ نہیں، دفاعی وعدوں کی آپریشنل تفصیلات عوامی سطح پر نہیں بتائی جاتیں، ترجمان پاکستان فوج