بالی وڈ اداکار گووندا نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ساتھ مندر کے دورے کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممبئی کے ایک مندر گئے تھے جس کے بعد ان کے تعلقات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔
گووندا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مندر کا دورہ ان کی آنے والی فلم ’روپا‘ سے متعلق تھا، جس میں کومل رانی ان کے مدمقابل اداکاری کریں گی۔ ان کے مطابق وہ فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے مندر گئے تھے۔
اداکار نے کہا کہ وہ ماضی میں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ بھی مندر جاچکے ہیں اور ان فلموں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ گووندا نے کہا کہ اگر ان کی فلم شروع ہورہی ہے اور وہ مشہور ہورہے ہیں تو اس پر اتنی بحث کیوں کی جارہی ہے۔