معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، بہترین انتظامات اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی اعلیٰ سہولیات کی بھرپور تعریف کی ہے۔
انہوں نے ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل کو انتہائی آسان، شفاف اور شائستہ قرار دیتے ہوئے عملے کے روزمرہ کے رویے اور تیز رفتار خدمات کو سراہا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ادارے کی امیگریشن ٹیم کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت، سیکیورٹی کے تمام معیار کی پاسداری اور بین الاقوامی سطح کی بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایف آئی اے امیگریشن اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور مسافروں کو بہترین عوامی خدمت کی فراہمی کے عزم پر سختی سے کاربند ہے اور آئندہ بھی ان خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔