پاکستانی اداکار نعمان حبیب کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں اداکار نے افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
نعمان حبیب نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی والدہ 5 اکتوبر 2026 کی صبح وفات پا گئیں۔ انہوں نے مداحوں اور دوستوں سے اپنی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی۔
والدہ کے انتقال پر نعمان حبیب اور ان کے اہلِ خانہ گہرے صدمے سے دوچار ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکار سے تعزیت اور ان کی والدہ کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
نعمان حبیب نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ایک اداکاری کے رئیلٹی شو سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن اور فلموں میں کام کیا۔ ان کے نمایاں پراجیکٹس میں فلم "میں ہوں شاہد آفریدی" اور ڈرامہ "بنٹی آئی لو یو" شامل ہیں۔