اداکار ایک پراجیکٹ سے 30 سے 40 لاکھ تک کماتے ہیں، فرح نادر کا انکشاف

image

اگر ایک عام شخص ایک لاکھ روپے کمانے میں پورا مہینہ لگاتا ہے تو ایک اداکار اتنی رقم تقریباً 10 دن میں کما سکتا ہے۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں تو ایک پراجیکٹ کے 15 سے 20 لاکھ روپے آسانی سے حاصل کرلیتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ یہ معاوضہ 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فرح نادر نے اداکاروں کی کمائی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹی وی انڈسٹری میں اچھا معاوضہ ملتا ہے بالخصوص مرکزی کردار نبھانے والے بڑے فنکار ایک پراجیکٹ سے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔

فرح نادر نے یہ گفتگو وصی شاہ کے پروگرام "زبردست" میں کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے مالی معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ کے مطابق فیروز خان، احسن خان، ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ جیسے معروف اداکار جبکہ ہانیہ عامر اور سجل علی جیسی مقبول اداکارائیں عام فنکاروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ معاوضہ حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے مرد اور خواتین دونوں کو بھاری معاوضہ ملتا ہے اور بعض پراجیکٹس میں یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

فرح نادر کا کہنا تھا کہ شوبز بلاشبہ اچھی آمدنی والا شعبہ ہے، تاہم ایک اہم مسئلہ معاوضے کی بروقت ادائیگی کا بھی ہے۔ ان کے مطابق کمائی اچھی ہے، بشرطیکہ پروڈیوسرز فنکاروں کو ان کے پیسے وقت پر ادا کریں۔

فرح نادر کا شمار پاکستان کی سینئر اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کلاسک ڈرامے "خدا کی بستی" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور طویل عرصے سے ٹیلی وژن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ کینسر کو بھی شکست دے چکی ہیں اور آج بھی مختلف ڈراموں میں اداکاری کرتی نظر آتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US