ڈیڑھ سال کی بیٹی کو پری اسکول بھیجنے پر صبور علی تنقید کی زد میں، اداکارہ نے وجہ بتادی

image

پاکستانی اداکارہ صبور علی کی جانب سے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سرینا علی کو پری اسکول میں داخل کروانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے جہاں بعض لوگوں نے اتنی کم عمر میں بچے کو اسکول بھیجنے پر سوال اٹھایا۔

صبور علی نے حال ہی میں پروگرام "ہنسنا منع ہے" میں اپنی بیٹی کے پری اسکول جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ بھی بتائی۔

اداکارہ کے مطابق اسکول کے پہلے دن ان کی بیٹی کافی روئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب سرینا نئے ماحول سے مانوس ہوگئی ہیں اور خوشی سے اسکول جاتی ہیں۔

صبور علی نے بتایا کہ کم عمری میں پری اسکول میں داخلہ دلوانے کا بنیادی مقصد بیٹی کو دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور سماجی مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اداکارہ کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر بحث جاری ہے۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ ڈیڑھ سال کی عمر باقاعدہ پری اسکول کے لیے بہت کم ہے جبکہ صبور علی اسے اپنی بیٹی کی سماجی تربیت کا حصہ قرار دے رہی ہیں۔

صبور علی نے اداکار علی انصاری سے شادی کی ہے اور دونوں کی ایک بیٹی سرینا علی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US