سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کوشل مینڈس کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا

image

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بیٹر کوشل مینڈس کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے خلاف آنے والی دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

نئے کپتان کی تقرری کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ کوشل مینڈس کی قیادت میں ٹیم پاکستان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اس دورے کے لیے سری لنکن ٹیم کی جلد پاکستان آمد متوقع ہے جہاں وہ میچز سے قبل اپنی مشقوں کا آغاز کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US