ماؤنٹین بائیک رائیڈر نے 12 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

image

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ماؤنٹین بائیک رائیڈر ماریو نیوراؤٹر نے بلندی سے سائیکل پر چھلانگ لگا کر نیچے رکھے چھوٹے سے سرخ ڈبے کو پچھلے ٹائر سے کچل دیا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ماریو نیوراؤٹر نے ستمبر 2025 میں بائیک ری پبلک سولڈن فیسٹیول کے دوران 12.46 فٹ بلند پلیٹ فارم سے سائیکل پر چھلانگ لگائی اور حیران کن مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عین نشانے پر پچھلا ٹائر رکھ کر ڈبے کو کچل دیا۔

اس منفرد کارنامے پر ان کا نام سائیکل کے ذریعے کسی ہدف پر بلند ترین عمودی ڈراپ کے مردوں کے عالمی ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ماریو نیوراؤٹر نے بتایا کہ اسٹنٹ کے دوران انہیں خوف محسوس نہیں ہو رہا تھا، تاہم وہ جانتے تھے کہ چھوٹے سے ڈبے کو درست نشانہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مخصوص اسٹنٹ کی باقاعدہ مشق نہیں کی تھی، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کامیابی کے لیے کتنی کوششیں درکار ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US