کینیڈا کپ اسکواش: پاکستان کے نور زمان کو کوارٹر فائنل میں شکست

image

کینیڈا کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو مصر کے تھرڈ سیڈ محمد الشورباگی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 67 منٹ تک جاری رہا، جس میں محمد الشورباگی نے 1-3 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عشب عرفان کل کوارٹر فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US