کرسٹیانو رونالڈو کا 2008ء کا سیزن تاریخ کا بہترین سیزن قرار، میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

image

فرانس فٹبال (بیلن ڈی اور) کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کرائے گئے شائقین کے عالمی ووٹنگ مقابلے میں پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے 2007-08ء کے سیزن کو تاریخ کا بہترین انفرادی سیزن قرار دیا گیا ہے۔

اس مقابلے میں کم از کم دو بار بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، جہاں رونالڈو نے لیونل میسی کے 2012ء کے سیزن کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

رونالڈو نے 2007-08ء کے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلش پریمیئر لیگ اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے تمام مقابلوں میں 42 گول کیے اور 8 گولز میں مدد فراہم کی، جبکہ پریمیئر لیگ کے بہترین کھلاڑی اور فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

تاریخ کے 10 بہترین انفرادی سیزنز کی اس فہرست میں تمام نشستیں صرف رونالڈو (2008، 2013، 2014، 2016، 2017) اور میسی (2009، 2011، 2012، 2015، 2023) نے ہی حاصل کی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US