اسپائیڈرمین کے مداحوں کا بڑا اجتماع، مگر ریکارڈ ٹوٹ نہ سکا

image

نیویارک کامک کون میں اسپائیڈرمین کا لباس پہنے سینکڑوں مداحوں نے عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی، تاہم شرکاء کی تعداد موجودہ ریکارڈ سے کم رہ گئی۔

جمعرات کو کھلونا ساز کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے اس تقریب کا اہتمام کیا، جس کا مقصد اسپائیڈرمین کا کاسٹیوم پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا تھا۔

منتظمین نے شرکاء کی حتمی تعداد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم تسلیم کیا کہ اجتماع میں 685 افراد کے موجودہ ریکارڈ سے کم لوگ شریک ہوئے۔ یہ ریکارڈ 2023 میں ملائیشیا میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ نے فلم Spider-Man: Across the Spider-Verse کی ریلیز کے جشن کے موقع پر قائم کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US