دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی تیار، وقت کی پیمائش میں انقلاب کی امید

image

آسٹریا اور چین کے سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی دو فعال نیوکلیئر گھڑیاں تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے وقت کی انتہائی درست پیمائش اور کائنات کے بنیادی رازوں کی تحقیق میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی دو الگ تحقیقی رپورٹس کے مطابق ویانا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور چین کی شنگھوا یونیورسٹی کی ٹیموں نے آزادانہ طور پر یہ کامیابی حاصل کی۔

روایتی ایٹمی گھڑیاں وقت کی پیمائش کے لیے ایٹم کے الیکٹرانز کی توانائی میں تبدیلیوں سے فائدہ اٹھاتی ہیں جبکہ نیوکلیئر گھڑیاں ایٹمی مرکزے میں توانائی کی تبدیلیوں کو استعمال کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے تھوریم-229 کو کرسٹل میں قید کرکے تجربات کیے۔

ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں وقت کی پیمائش کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ جی پی ایس، مواصلاتی نظام اور بنیادی طبیعیات کی تحقیق میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ تاہم اس کے عملی فوائد جانچنے کے لیے مزید تحقیق درکار ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US