برطانوی مہم جو کارل بشبی 28 سال تک دنیا کا سفر پیدل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے 1998 میں چلی سے سفر شروع کیا تھا اور اس دوران تقریباً 50 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 29 ممالک سے گزرے۔
57 سالہ سابق پیراٹروپر نے سفر کے دوران ٹرانسپورٹ استعمال نہ کرنے اور گھر واپس نہ جانے کا عہد کیا تھا۔ انہیں جنگ زدہ علاقوں، ویزا پابندیوں، مالی مشکلات اور کورونا وبا سمیت کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
کارل بشبی خطرناک ڈیرین گیپ عبور کرنے، بیرنگ آبنائے پیدل پار کرنے اور بحیرہ کیسپین میں تیراکی کے باعث بھی نمایاں رہے۔ اب انہیں اپنی والدہ کے گھر ہل پہنچنے کے لیے مزید تقریباً 400 کلومیٹر پیدل چلنا ہے جس کے بعد ان کا طویل سفر مکمل ہوجائے گا۔