پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 250 پوائنٹس گر گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 73 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، تاہم مارکیٹ جلد ہی مثبت سے منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے دوران 1 لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہونے کے بعد دوبارہ گر گئی، جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی سے 164,525 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ملکی سیاسی و جغرافیائی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US