پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم مارکیٹ منفی زون سے نکل کر دوبارہ مثبت زون میں آگئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 327 پوائنٹس اضافے سے 165,103 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 432 پوائنٹس کی تیزی اور 716 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی سیاسی و جغرافیائی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔