کراچی: بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کا اہم جوڑا گرفتار

image

کراچی کے ضلع شرقی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان کوئٹہ سے منشیات منگوا کر آسٹریلیا میں مقیم نیٹ ورک کو سپلائی کرنے میں ملوث تھے اور تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے چپلوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق آسٹریلیا میں موجود اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا مرکزی سرغنہ وہاں منشیات وصول کرکے آگے فروخت کرتا تھا، جس کے بعد فروخت کی رقم پاکستان میں موجود ان کے کارندوں کو منتقل کی جاتی تھی۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US