کراچی پولیس نے گڈاپ سے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسا دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 مسروقہ موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوا ہے، جسے وہ فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔
واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نے ہی کی تھی جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔
فی الوقت پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔