بہاولنگر میں تشدد سے خواجہ سرا جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار

image

بہاولنگر میں نوجوانوں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کرکے خواجہ سرا راشد عرف زویا کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اپنی بہن کے ہمراہ اسپتال جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان نے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق راشد نے اس سے قبل ملزمان کے خلاف مسلح ہو کر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان مبینہ طور پر راشد پر اپنے حق میں بیان دینے کے لیے بھی دباؤ ڈال رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل درج کرکے دو ملزمان، وقاص اور سلیمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US