نوجوانوں کی پسندیدہ اصطلاح ’میکسنگ‘ 2026 کا لفظ قرار، جانیں اس کا مطلب کیا ہے؟

image

میکسنگ (Maxxing) نے نوجوانوں اور سوشل میڈیا صارفین میں مقبولیت کے بعد سال 2026 کے لفظ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق یہ اصطلاح کسی چیز کو اس کی آخری حد تک لے جانے یا بہترین بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

میکسنگ کی جڑیں میکس (Max)، میکسیمم (Maximum) اور میکسی مائز (Maximize) جیسے الفاظ سے ملتی ہیں، تاہم انٹرنیٹ کی دنیا میں اس کی املا میں ایک اضافی ’X‘ شامل کرکے اسے Maxxing لکھا جانے لگا۔ اس اصطلاح کا تعلق گیمنگ کی دنیا میں استعمال ہونے والی اصطلاح ’Min-Maxing‘ سے بھی جوڑا جاتا ہے، جس کا مقصد کسی کردار کی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہے۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق 2026 میں اس لفظ کو مختلف اصطلاحات کے ساتھ استعمال کیا گیا جن میں Looksmaxxing اور Token Maxxing نمایاں ہیں۔ لُکس میکسنگ سے مراد اپنی ظاہری شکل، لباس اور فٹنس کو بہتر بنانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا ہے جبکہ ٹوکن میکسنگ کا مطلب کام کی جگہ پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ میکسنگ کی مقبولیت اس رجحان کی عکاسی کرتی ہے جس میں لوگ اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ ادارہ سال کے لفظ کے انتخاب کے لیے سوشل میڈیا رجحانات، خبروں، سرچ ڈیٹا اور لفظ کی ثقافتی اہمیت سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لیتا ہے۔

میکسنگ کے علاوہ ’Affordability‘، ’Data Center‘، ’Odyssey‘ اور ’Unc‘ بھی سال کے لفظ کی مختصر فہرست میں شامل تھے تاہم 2026 کا اعزاز میکسنگ کے حصے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US